Pages

رات کیوں ہو گئی


میرے شہروں کو کس کی نظر لگ گئی
میری گلیوں کی رونق کہاں کھو گئی
روشنی بجھ گئی‘ آگہی سو گئی
ہم تو نکلے تھے ہاتھوں میں سورج لیے

رات کیوں ہو گئی

رات کیوں ہو گئی

طالبانِ سحر
ہم سے کیوں روشنی نے یہ پردہ کیا
کیوں اندھیروں نے رستوں پہ سایہ کیا
آؤ سوچیں ذرا

ہم بھی سوچیں ذرا تم بھی سوچو ذرا

پرچمِ روشنی کس طرح پھٹ گیا؟
کون سا موڑ ہم سے غلط کٹ گیا؟
پھول رت میں خزاں
کس طرح چھا گئی؟
بیج کیا بو گئی؟
ہم تو نکلے تھے ہاتھوں میں سورج لیے

رات کیوں ہو گئی؟؟

0 comments: